مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْقَدَرِ] ‹ [بَابُ مَا جَاءَ فِي الدَّجَّالِ] · حديث 12544
12544 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّكُمْ سَتَفْتَحُونَ مَدِينَةَ هِرَقْلَ أَوْ قَيْصَرَ وَتَقْتَسِمُونَ أَمْوَالَهَا بِالتِّرْسَةِ، وَيُسْمِعُهُمُ الصَّرِيخُ أَنَّ الدَّجَّالَ قَدْ خَلَفَهُمْ فِي أَهَالِيهِمْ، فَيُلْقُونَ مَا مَعَهُمْ وَيَخْرُجُونَ فَيُقَاتِلُونَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں:نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشار فرمایا: ’’ تم لوگ عنقریب ہرقل (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں :) قیصر کا شہر فتح کر لو گے اور تم وہاں کے اموال کو ڈھالوں میں ڈال کے تقسیم کرو گے اسی دوران کوئی شخص پکار کر کہے گا:تمہارے پیچھے تمہارے گھر والوں میں دجال آ چکا ہے تو وہ لوگ اپنے پاس موجودسب چیزوں کو ایک طرف رکھیں گے اور نکل کھڑے ہوں گے اور جنگ کریں گے‘‘۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔
أَبِي هُرَيْرَةَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Destiny] › [Chapter of what came in the antichrist] · Hadith 12544
