مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْقَدَرِ] ‹ [بَابُ مَا جَاءَ فِي الدَّجَّالِ] · حديث 12509
12509 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ «عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ فِي الدَّجَّالِ: " أَعْوَرُ هِجَانُ أَزْهَرُ، كَأَنَّ رَأْسَهُ أَصَلَةٌ، أَشْبَهُ النَّاسِ بِعَبْدِ الْعُزَّى بْنِ قَطَنٍ، فَأَمَّا هَلَكُ الْهُلَّكِ فَإِنَّ رَبَّكُمْ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - لَيْسَ بِأَعْوَرَ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دجال کے بارے میں یہ ارشاد فرمایا ہے :’’وہ کانا ہو گا‘ اس کا رنگ سفید ہو گا‘ اس کا سر بڑی ہڈی والا ہو گا اور وہ عبد العزیٰ بن قطن کے ساتھ مشابہت رکھتا ہو گا‘ پھر جس نے ہلاکت کا شکار ہونا ہو گا وہ ہلاکت کا شکار ہو جائے گا (لیکن تم یہ بات یاد رکھنا کہ) کہ تمہارا پروردگار کانا نہیں ہے‘‘۔یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔
النَّبِیِّ اَنَّہٗ ← ابْنِ عَبَّاسٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Destiny] › [Chapter of what came in the antichrist] · Hadith 12509
