مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْقَدَرِ] ‹ [بَابٌ فِيمَا قَبْلَ الدَّجَّالِ وَمَنْ نَجَا مِنْهُ نَجَا] · حديث 12497
12497 - وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " ثَلَاثٌ مَنْ نَجَا مِنْهَا نَجَا: مَنْ نَجَا عِنْدَ قَتْلِ مُؤْمِنٍ فَقَدْ نَجَا، وَمَنْ نَجَا عِنْدَ قَتْلِ خَلِيفَةٍ يُقْتَلُ مَظْلُومًا وَهُوَ مُصْطَبِرٌ يُعْطِي الْحَقَّ مِنْ نَفْسِهِ فَقَدْ نَجَا، وَمَنْ نَجَا مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ فَقَدْ نَجَا» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ الْمِصْرِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں:نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’ تین چیزیں ایسی ہیں کہ جو شخص ان سے نجات پالے گا وہ نجات پالے گا جو شخص کسی مومن کے قتل کے وقت نجات پائے تو اس نے نجات پالی جو شخص کسی خلیفہ کے قتل کے وقت نجات پالے جسے مظلوم ہونے کے طور پرقتل کیا جا رہا ہو اور وہ خلیفہ صبر کرنے والا ہو اور وہ اپنی ذات کی طرف سے حق کی ادائیگی کرتا ہو تو ایسا شخص بھی نجات پا لے گا اور جو شخص دجال کے فتنے سے نجات پالے گا اس نے بھی نجات پالی‘‘۔یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن یزید مصری ہے‘ اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Destiny] › [A chapter on what was before the antichrist, and whoever escaped from it will survive] · Hadith 12497
