مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْقَدَرِ] ‹ [بَابُ الْإِيمَانِ بِالْقَدَرِ] · حديث 11837
11837 - وَعَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ «أَنَّ عُبَادَةَ لَمَّا حَضَرَ قَالَ لَهُ ابْنُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: يَا أَبَتَاهُ، أَوْصِنِي، قَالَ: أَجْلِسُونِي، فَأَجْلَسُوهُ، فَقَالَ: يَا بُنَيَّ، اتَّقِ اللَّهَ، وَلَنْ تَتَّقِيَ اللَّهَ حَتَّى تُؤْمِنَ بِاللَّهِ، وَلَنْ تُؤْمِنَ بِاللَّهِ حَتَّى تُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ، وَأَنَّ مَا أَصَابَكَ لَمْ يَكُنْ لِيُخْطِئَكَ، وَإِنَّ مَا أَخْطَأَكَ لَمْ يَكُنْ لِيُصِيبَكَ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: " الْقَدَرُ عَلَى هَذَا، مَنْ مَاتَ عَلَى غَيْرِهِ دَخَلَ النَّارَ ".
ولید بن عبادہ بیان کرتے ہیں جب حضرت عبادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا آخری وقت قریب آیا تو ان کے صاحبزادے عبدالرحمٰن نے ان سے گزارش کی :ابا جان! آپ ہمیں کوئی نصیحت کیجئے‘ انہوں نے فرمایا:تم لوگ مجھے بٹھاؤ ! لوگوں نے انہیں بٹھایا تو انہوں نے فرمایا:اے میرے بیٹو! تم اللہ سے ڈرتے رہنا اور تم اللہ تعالیٰ سے اس وقت تک نہیں ڈرو گے جب تک تم اللہ تعالیٰ پر ایمان نہیں رکھتے اور تم اللہ تعالیٰ پر اس وقت تک ایمان نہیں رکھو گے جب تک تم اچھی اور بری ہر قسم کی تقدیر پر ایمان نہیں رکھتے اور یہ نہیں جان لیتے کہ جو چیز تمہیں ملنی ہے وہ تمہیں ملے بغیر نہیں رہے گی اور جو چیز تمہیں نہیں ملنی ہے وہ تمہیں نہیں ملے گی‘ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے:”تقدیر پر ایمان اس کے مطابق ہوتا ہے‘ جو شخص اس کے علاوہ پر مرے گا‘ وہ جہنم میں جائے گا‘‘۔
أَجْلِسُونِي، فَأَجْلَسُوهُ، ← لَهُ ابْنه عبد الرَّحْمَن يَا أَبَتَاهُ أَوْصِنِي ← الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ أَنَّ عُبَادَةَ لَمَّا حضر
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Destiny] › [Chapter of Faith in Destiny] · Hadith 11837
