مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْقَدَرِ] ‹ [بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكَذَّابِينَ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ] · حديث 12485
12485 - وَفِي رِوَايَةٍ: عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي نَعِمٍ أَوْ نُعَيْمٍ الْأَعْرَجِيِّ - شَكَّ أَبُو الْوَلِيدِ - قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ ابْنَ عُمَرَ - وَأَنَا عِنْدَهُ - عَنِ الْمُتْعَةِ مُتْعَةِ النِّسَاءِ، فَقَالَ: وَاللَّهِ مَا كُنَّا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - زَانِينَ وَلَا مُسَافِحِينَ، ثُمَّ قَالَ: وَاللَّهِ لَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: " «لَيَكُونَنَّ قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ الدَّجَّالُ وَكَذَّابُونَ ثَلَاثُونَ أَوْ أَكْثَرُ» ". رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى بِقِصَّةِ الْمُتْعَةِ وَمَا بَعْدَهَا، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: " «بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ الدَّجَّالُ، وَبَيْنَ يَدَيِ الدَّجَّالِ كَذَّابُونَ ثَلَاثُونَ أَوْ أَكْثَرُ ". قُلْنَا: مَا آيَتُهُمْ؟ قَالَ: " أَنْ يَأْتُوكُمْ بِسُنَّةٍ لَمْ تَكُونُوا عَلَيْهَا يُغَيِّرُوا بِهَا سُنَّتَكُمْ وَدِينَكُمْ، فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُمْ فَاجْتَنِبُوهُمْ وَعَادُوهُمْ» ".
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں :عبدالرحمٰن بن ابو نعم‘ یہاں ابو ولید نامی راوی کوشک ہے شاید یہ الفاظ ہیں :عبدالرحمٰن بن ابو نعیم اعرجی بیان کرتے ہیں:ایک شخص نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے خواتین کے ساتھ متعہ کے بارے میں سوال کیا میں اس وقت ان کے پاس موجود تھا۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا:اللہ کی قسم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں نہ تو ہم زنا کرنے والے تھے اور نہ ہی خفیہ دوستیاں رکھنے والے تھے پھر انہوں نے بتایا:اللہ کی قسم میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے:”عنقریب قیامت سے پہلے تیس یا اس سے زیادہ دجال اور کذاب ہوں گے‘‘۔ یہ تمام روایات امام احمد نے نقل کی ہیں‘ امام ابو یعلیٰ نے متعہ والا حصہ اور اس کے بعد والا حصہ نقل کیا ہے امام طبرانی نے بھی یہ روایت نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں :’’قیامت سے پہلے دجال آئے گا اور دجال سے پہلے تیس یا اس سے زیادہ کذاب آئیں گے‘ ہم نے عرض کی :اس کی نشانی کیا ہے؟ آپ نے فرمایا:یہ کہ وہ تمہارے پاس ایسے طریقے لے کے آئیں گے جن پرتم پہلے گامزن نہیں تھے اور وہ ان کے ذریعے تمہاری سنت اور تمہارے دین کو تبد یل کر دیں گے جب تم انہیں دیکھو تو ان سے اجتناب کرنا اور ان سے دشمنی رکھنا‘‘۔
عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي نَعِمٍ أَوْ نُعَيْمٍ الْأَعْرَجِيِّ شَكَّ أَبُو الْوَلِيدِ ← وَفِي رِوَايَةٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Destiny] › [Chapter on what came in the liars between the hands of the watch] · Hadith 12485
