مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْقَدَرِ] ‹ [بَابٌ ثَانٍ فِي أَمَارَاتِ السَّاعَةِ] · حديث 12461
12461 - وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: " لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَكُونَ السَّلَامُ عَلَى الْمَعْرِفَةِ "، وَإِنَّ هَذَا عَرَفَنِي مِنْ بَيْنِكُمْ فَسَلَّمَ عَلَيَّ، " وَحَتَّى تُتَّخَذَ الْمَسَاجِدُ طُرُقًا فَلَا يُسْجَدُ لِلَّهِ فِيهَا، وَحَتَّى يَبْعَثَ الْغُلَامُ الشَّيْخَ بَرِيدًا بَيْنَ الْأُفُقَيْنِ، وَحَتَّى يَبْلُغَ التَّاجِرُ بَيْنَ الْأُفُقَيْنِ فَلَا يَجِدُ رِبْحًا ".
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں:راوی بیان کرتے ہیں:میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے:’’قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک سلام صرف جان پہچان کے لوگوں کو نہیں کیا جائے گا‘ اس شخص نے تمہارے درمیان میں سے صرف مجھے پہچانا تو مجھے سلام کر دیا (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے :) مساجد کو راستہ بنا لیا جائے گا‘ ان میں اللہ تعالیٰ کو سجدہ نہیں کیا جائے گا‘ یہاں تک کہ ایک لڑکا ایک بوڑھے شخص کو دور دراز کے علاقے میں ڈاکیے کے طور پر بھیجے گا یہاں تک کہ تاجر دور دراز کے علاقوں تک پہنچے گا لیکن اسے منافع نہیں ملے گا‘‘ ۔
رَسُولِ اللَّهِ ← وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Destiny] › [Second door in the UAE] · Hadith 12461
