مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْقَدَرِ] ‹ [بَابٌ ثَانٍ فِي أَمَارَاتِ السَّاعَةِ] · حديث 12449
12449 - «وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: " مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ أَنْ يَظْهَرَ الشُّحُّ وَالْفُحْشُ، وَيُؤْتَمَنَ الْخَائِنُ، وَيُخَوَّنَ الْأَمِينُ، وَتَظْهَرَ ثِيَابٌ تَلْبَسُهَا نِسَاءٌ كَاسِيَاتٌ عَارِيَاتٌ، وَيَعْلُو التُّحُوتُ الْوُعُولَ "، أَكَذَاكَ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ سَمِعْتَهُ مِنْ حِبِّي؟ قَالَ: نَعَمْ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ. قُلْنَا: وَمَا التُّحُوتُ؟ قَالَ: فُسُولُ الرِّجَالِ وَأَهْلُ الْبُيُوتِ الْغَامِضَةِ يُرْفَعُونَ فَوْقَ صَالِحِهِمْ، وَالْوُعُولُ أَهْلُ الْبُيُوتِ الصَّالِحَةِ». قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ وَحْدَهُ فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ سُفْيَانَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں :قیامت کی نشانیوں میں یہ بات شامل ہے کہ کنجوسی اور فحاشی پھیل جائے گی‘ خائن شخص کو امین بنایا جائے گا‘ امین کو خائن قرار دیا جائے گا‘ ایسے لباس ظاہر ہوں گے جنہیں عورتیں پہنیں گی تو وہ لباس پہننے کے باوجود برہنہ ہوں گی‘ لوگ تحوت اور وعول لوگوں پر غالب ہو جائیں گے۔ راوی بیان کرتے ہیں :انہوں نے دریافت کیا:اے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کیا آپ نے میرے محبوب کی زبانی اسی طرح سنا ہے ۔ انہوں نے فرمایا :رب کعبہ کی قسم جی ہاں ہم نے دریافت کیا:تحوت سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا:گھٹیا لوگ اور تنگ گھروں میں رہنے والے لوگ وہ لوگ اپنے نیک لوگوں کے اوپر جائیں گے، اور وعول سے مراد نیک گھرانے کے لوگ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں’’صحیح‘‘ میں صرف حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حوالے سے حدیث منقول ہے اور وہ بھی کچھ حصہ مذکور ہے ۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں‘ صرف محمد بن حارث بن سفیان کا معاملہ مختلف ہے‘ اور وہ ثقہ ہے ۔
«مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ» ← أَبِي هُرَيْرَةَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Destiny] › [Second door in the UAE] · Hadith 12449
