مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْقَدَرِ] ‹ [بَابٌ ثَانٍ فِي أَمَارَاتِ السَّاعَةِ] · حديث 12437
12437 - وَعَنْهُ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَكُونَ كِتَابُ اللَّهِ عَارًا، وَيَتَقَارَبَ الزَّمَانُ، وَتَنْتَقِضَ عُرَاهُ، وَتَنْتَقِصَ السُّنُونَ وَالثَّمَرَاتُ، وَيُؤْتَمَنَ التُّهَمَاءُ، وَيُتَّهَمَ الْأُمَنَاءُ، وَيُصَدَّقَ الْكَاذِبُ، وَيُكَذَّبَ الصَّادِقُ، وَيَكْثُرَ الْهَرْجُ ". قَالُوا: مَا الْهَرْجُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: " الْقَتْلُ، وَيَظْهَرَ الْبَغْيُ وَالْحَسَدُ وَالشُّحُّ، وَتَخْتَلِفَ الْأُمُورُ بَيْنَ النَّاسِ، وَيُتَّبَعَ الْهَوَى، وَيُقْضَى بِالظَّنِّ، وَيُقْبَضَ الْعِلْمُ، وَيَظْهَرَ الْجَهْلُ، وَيَكُونُ الْوَلَدُ غَيْظًا وَالشِّتَاءُ قَيْظًا، وَيُجْهَرُ بِالْفَحْشَاءِ، وَتُرْوَى الْأَرْضُ دَمًا» ". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے ۔ وہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک اللہ تعالیٰ کی کتاب عار نہیں ہو جائے گی اور زمانہ سمٹ جائے گا اور زمانے کی رسیاں ٹوٹ جائیں گی‘ سال اور پھل کم ہو جائیں گے‘ تہمت یافتہ لوگوں کوامین بنایا جائے گا‘ اور امین لوگوں پر تہمت عائد کی جائے گی‘ جھوٹے کی تصدیق کی جائے گی اور سچے کو جھوٹا قرار دیا جائے گا‘ اور ہرج بکثرت ہو گا‘ لوگوں نے عرض کی :یا رسول اللہ! ہرج سے مراد کیا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا:یہ قتل وغارت گری اور فحاشی‘ حسد اور کنجوسی ظاہر ہو گی‘ لوگوں کے درمیان امور میں اختلاف ہو گا‘ نفسانی خواہش کی پیروی کی جائے گی‘ گمان کے مطابق فیصلہ دیا جائے گا‘ علم کو اُٹھا لیا جائے گا‘ جہالت ظاہر ہو جائے گی‘ اولادنافرمان ہو گی‘ بری بات کھلے عام کی جائے گی اور زمین خون سے سیراب ہو جائے گی‘‘۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں :)میں یہ کہتا ہوں ’’صحیح‘‘ میں اس روایت کا کچھ حصہ مذکور ہے ۔یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اور اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔
وعنه
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Destiny] › [Second door in the UAE] · Hadith 12437
