مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْقَدَرِ] ‹ بَابُ فِتْنَةِ مُضَرَ] · حديث 12390
12390 - وَفِي رِوَايَةٍ «لَا تَدَعُ مُضَرُ عَبْدًا لِلَّهِ مُؤْمِنًا إِلَّا فَتَنُوهُ أَوْ قَتَلُوهُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ وَالْبَزَّارُ مِنْ طُرُقٍ، وَفِي بَعْضِهَا قَالَ حُذَيْفَةُ: ادنوا يَا مَعَاشِرَ مُضَرَ، فَوَاللَّهِ لَا تَزَالُونَ بِكُلِّ مُؤْمِنٍ تَفْتِنُوهُ وَتَقْتُلُوهُ أَوْ لَيَضْرِبَنَّكُمُ اللَّهُ وَمَلَائِكَتُهُ وَالْمُؤْمِنُونَ حَتَّى لَا تَمْنَعُوا بَطْنَ تَلْعَةٍ. قَالُوا: فَلِمَ قَدِمْتَنَا وَنَحْنُ كَذَلِكَ؟ قَالَ: إِنَّ مِنْكُمْ سَيِّدَ وَلَدِ آدَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِنَّ مِنْكُمْ سَوَابِقَ كَسَوَابِقِ الْخَيْلِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ أَحْمَدَ وَأَحَدُ أَسَانِيدِ الْبَزَّارِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں:’’مضر قبیلے کے لوگ اللہ تعالیٰ کے کسی مومن بندے کو نہیں چھوڑیں گے‘ مگر یہ کہ اسے یا تو آزمائش کا شکار کر دیں گے، یا اسے قتل کر دیں گے‘‘۔یہ روایت امام احمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے اور امام بزار نے مختلف طرق کے ساتھ نقل کی ہے‘ جن میں سے بعض میں یہ الفاظ ہیں:’’ حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا:اے مضر قبیلے کے لوگو! قریب آجاؤ اللہ کی قسم! تم ہمیشہ ہر مومن کو آزمائش کا شکار کرتے رہو گے اور اسے قتل کرتے رہو گے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے اور اہل ایمان تم پر ضرب لگائیں گئے یہاں تک کہ تم کسی وادی کے نشیبی حصے میں بھی رکاوٹ نہیں بن سکو گے‘ لوگوں نے کہا:جب ہماری یہ صورت حال ہے تو آپ نے ہمیں آگے کیوں کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا:اس کی وجہ یہ ہے کہ تم میں سے حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد کے سردار ہوئے ہیں اور تم میں سے سبقت لے جانے والے لوگ ہوئے ہیں، جس طرح گھڑ دوڑ میں آگے نکلنے والے گھوڑے ہوتے ہیں‘‘۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے‘ امام احمد کی مختلف اسانید اورامام بزار کی مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
فَلِمَ قَدِمْتَنَا وَنَحْنُ كَذَلِكَ؟
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Destiny] › Chapter of offensive sedition] · Hadith 12390
