مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْقَدَرِ] ‹ [بَابٌ فِيمَا فُرِغَ مِنْهُ] · حديث 11825
11825 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «فُرِغَ لِابْنِ آدَمَ مِنْ أَرْبَعٍ: الْخَلْقُ، وَالْخُلُقُ، وَالرِّزْقُ، وَالْأَجَلُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ الْمُسَيَّبِ الْبَجَلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجُمْهُورِ، وَوَثَّقَهُ الْحَاكِمُ، وَالدَّارَقُطْنِيُّ فِي سُنَنِهِ، وَضَعَّفَهُ فِي غَيْرِهَا.
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں:’’انسان کی چار چیزوں کے حوالے سے فارغ ہوا جا چکا ہے‘ ظاہری شکل وصورت‘ اخلاق‘ رزق اور موت‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے‘ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن مسیب بجلی ہے اور وہ جمہور کے نزدیک ضعیف ہے‘ امام حاکم نے اور امام دارقطنی نے اپنی ’’سنن‘‘ میں اسے ثقہ قرار دیا ہے جبکہ دیگر کتابوں میں انہوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔
النَّبِيِّ ← عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Destiny] › [A door in what was cleared of it] · Hadith 11825
