مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْقَدَرِ] ‹ [بَابُ مَا يُفْعَلُ فِي الْفِتَنِ] · حديث 12330
12330 - وَعَنِ ابْنِ الْحَكَمِ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي جَدِّي قَالَ: «كُنْتُ عِنْدَ الْحَكَمِ بْنِ عَمْرٍو جَالِسًا حِينَ جَاءَهُ رَسُولُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، فَقَالَ: إِنَّكَ أَحَقُّ مَنْ أَعَانَنَا عَلَى هَذَا الْأَمْرِ. فَقَالَ: سَمِعْتُ خَلِيلِي ابْنَ عَمِّكَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: " إِذَا كَانَ هَكَذَا أَوْ مِثْلَ هَذَا أَنِ اتَّخِذْ سَيْفًا مِنْ خَشَبٍ "، فَقَدِ اتَّخَذْتُ سَيْفًا مِنْ خَشَبٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
حضرت حکم بن عمر وغفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے صاحبزادے بیان کرتے ہیں:’’ایک مرتبہ میں‘ حضرت حکم بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا‘ اسی دوران ان کے پاس حضرت علی بن ابو طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قاصد آیا اور اس نے کہا:آپ اس بات کے زیادہ حق دار ہیں کہ اس بارے میں ہماری مدد کریں تو انہوں نے فرمایا میرے خلیل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو آپ کے چچا زاد ہیں‘ میں نے انہیں یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے:’’جب اس طرح کی صورت حال ہو تو میں لکڑی کی تلوار رکھ لوں‘‘۔ تو میں نے لکڑی کی تلوار رکھ لی ہے ۔یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔
جَدِّي، ← ابْنُ الْحَكَمِ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِيُّ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Destiny] › [Chapter on what is done in sedition] · Hadith 12330
