مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْقَدَرِ] ‹ [بَابُ الْإِقَامَةِ بِالشَّامِ زَمَنَ الْفِتَنِ] · حديث 12258
12258 - عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «سَتُفْتَحُ عَلَيْكُمُ الشَّامُ، فَإِذَا خُيِّرْتُمُ الْمَنَازِلَ فِيهَا فَعَلَيْكُمْ بِمَدِينَةٍ فِيهَا يُقَالُ لَهَا دِمَشْقُ، فَإِنَّهَا مَعْقِلُ الْمُسْلِمِينَ فِي الْمَلَاحِمِ وَفُسْطَاطُهَا مِنْهَا بِأَرْضٍ يُقَالُ لَهَا الْغُوطَةُ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ. قُلْتُ: وَفِي فَضْلِ الشَّامِ أَحَادِيثُ فِي أَوَاخِرِ الْمَنَاقِبِ.
جبیر بن نفیر بیان کرتے ہیں :حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب میں سے‘ ایک صاحب نے مجھے یہ بات بیان کی ہے :نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:’’عنقریب تمہارے لئے شام کو فتح کر دیا جائے گا‘ جب تمہیں وہاں رہائش کے لئے اختیار دیا جائے تو تم پر اس شہر میں رہنا لازم ہو گا‘ جس کا نام ’’دمشق‘‘ ہو گا کیونکہ وہ جنگ کے موقع پر مسلمانوں کے اکٹھے ہونے کی جگہ ہو گی‘ اور مسلمانوں کا خیمہ ایک ایسی سرزمین پر ہو گا‘ جس کا نام’’غوطہ‘‘ ہو گا‘‘۔یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابو بکر بن ابو مریم ہے‘ اور وہ ضعیف ہے ۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں :شام کی فضیلت کے بارے میں کچھ احادیث ہیں جو کتاب المناقب کے آخر میں آئیں گی ۔
النَّبِيِّ ← رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ ← جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Destiny] › [The door to staying in the Levant at a time of temptation] · Hadith 12258
