مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْقَدَرِ] ‹ [بَابُ سَبَبِ الْهِدَايَةِ] · حديث 11813
11813 - وَفِي رِوَايَةٍ " خَلَقَ خَلْقَهُ، ثُمَّ جَعَلَهُمْ فِي ظُلْمَةٍ، ثُمَّ أَخَذَ مِنْ نُورِهِ مَا شَاءَ فَأَلْقَاهُ عَلَيْهِمْ، فَأَصَابَ النُّورُ مَنْ شَاءَ أَنْ يُصِيبَهُ، وَأَخْطَأَ مَنْ شَاءَ، فَلِذَلِكَ أَقُولُ: جَفَّ الْقَلَمُ بِمَا هُوَ كَائِنٌ». رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحَدِ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں:’’اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق کو پیدا کیا پھر انہیں تاریکی میں رکھا‘ پھر اس نے اپنا نور جو چاہا لیا اور وہ ان لوگوں پر ڈالا تو جس کو اس نے چاہا اس تک نور پہنچ گیا اور جس کو اس نے چاہا اس تک نور نہیں پہنچا‘ اس لئے میں یہ کہتا ہوں : جو کچھ ہوتا ہے اس کے حوالے سے قلم خشک ہو چکا ہے‘‘۔یہ روایت امام احمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے امام بزار اور امام طبرانی نے بھی اسے نقل کیا ہے‘ امام طبرانی کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Destiny] › [Chapter of the cause of guidance] · Hadith 11813
