مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْقَدَرِ] ‹ [بَابٌ فِي أَيَّامِ الصَّبْرِ وَفِيمَنْ يَتَمَسَّكُ بِدِينِهِ فِي الْفِتَنِ] · حديث 12234
12234 - وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّكُمْ فِي زَمَانٍ الصَّلَاةُ فِيهِ طَوِيلَةٌ، وَالْخُطْبَةُ فِيهِ قَصِيرَةٌ، وَعُلَمَاؤُهُ كَثِيرٌ، وَخُطَبَاؤُهُ قَلِيلٌ، وَسَيَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ الصَّلَاةُ فِيهِ قَصِيرَةٌ، وَالْخُطْبَةُ فِيهِ طَوِيلَةٌ، خُطَبَاؤُهُ كَثِيرٌ، وَعُلَمَاؤُهُ قَلِيلٌ، يُؤَخِّرُونَ الصَّلَاةَ صَلَاةَ الْعَشِيِّ إِلَى شَرَقِ الْمَوْتَى، فَمَنْ أَدْرَكَ ذَلِكَ مِنْكُمْ فَلْيُصَلِّ الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا وَلْيَجْعَلْهَا مَعَهُمْ تَطَوُّعًا، إِنَّكُمْ فِي زَمَانٍ يُغْبَطُ فِيهِ الرَّجُلُ عَلَى قِلَّةِ عِيَالِهِ وَخِفَّةِ حَاذِهِ، مَا أَدَعُ بَعْدِي فِي أَهْلِي أَحَبَّ إِلَيَّ مَوْتًا مِنْهُمْ وَلَا أَهْلَ بَيْتٍ مِنَ الْجُعْلَانِ، وَإِنِّي لَأُحِبُّهُمْ كَمَا تُحِبُّونَ أَهْلِيكُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَلَهُ طَرِيقٌ فِي الزُّهْدِ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْعِلْمِ نَحْوُهُ.
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے :وہ فرماتے ہیں :’’تم لوگ ایسے زمانے میں ہو جس میں نماز طویل ادا کی جاتی ہے اور خطبہ مختصر دیا جاتا ہے‘ اس زمانے کے علماء بہت زیادہ ہیں اور خطیب کم ہیں‘ عنقریب لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا، جس میں نماز مختصر ادا کی جائے گی اور خطبہ طویل دیا جائے گا اس زمانے میں خطیب زیادہ ہوں گے اور علماء کم ہوں گے، وہ لوگ نماز میں تاخیر سے ادا کریں گے، یہاں تک کہ وہ عصر کی نماز اس وقت ادا کر لیں گے جب سورج کی روشنی کمزور ہو چکی ہو گی، تم میں سے جو شخص وہ زمانہ پائے وہ نماز کو اس کے مخصوص وقت پر ادا کر لے اور ان لوگوں کے ساتھ ادا کی جانے والی اپنی نماز کوفل قرار دیدے تم لوگ ایک ایسے زمانے میں ہو‘ جس میں ایسے شخص پر رشک کیا جاتا ہے جس کے بال بچے کم ہوں اور اخراجات کم ہوں‘ میں اپنے بعد اپنے اہل خانہ کے لئے کوئی ایسی چیز نہیں چھوڑوں گا جو میرے نزدیک ان کے لئے موت سے زیادہ محبوب ہو اور نہ ہی جعلان سے زیادہ کوئی گھرانہ چھوڑوں گا‘ میں ان سے اسی طرح محبت کرتا ہوں، جس طرح تم اپنے اہل خانہ سے محبت رکھتے ہو‘‘۔یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں‘ اس کا ایک طریق کتاب الزہد میں گزر چکا ہے‘ اس سے پہلے کتاب العلم میں اس کی مانند روایت گزر چکی ہے ۔
ابْنِ مَسْعُودٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Destiny] › [A door in the days of patience, and in whom one holds fast to one’s religion in temptation] · Hadith 12234
