مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْقَدَرِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ إِذَا سَلِمَتْ دُنْيَاهُمْ فَلَا يُبَالُونَ أَمْرَ دِينِهِمْ] · حديث 12186
12186 - عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «لَا يَزَالُ أَهْلُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ بِخَيْرٍ مَا بَالُوا مَا انْتُقِصَ مِنْ أَمْرِ دِينِهِمْ فِي صَلَاحِ دُنْيَاهُمْ، فَإِذَا لَمْ يُبَالُوا مَا انْتُقِصَ مِنْ أَمْرِ دِينِهِمْ فِي صَلَاحِ دُنْيَاهُمْ رُدَّتْ عَلَيْهِمْ وَقِيلَ لَهُمْ: لَسْتُمْ بِصَادِقِينَ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں:نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’لاالہ الا اللہ کے ماننے والے مسلسل بھلائی پر گامزن رہیں گے جب تک وہ اس چیز کا خیال رکھیں گے کہ ان کے دنیاوی معاملات ان کے دین میں کوئی کمی تو نہیں کر رہے اور جب وہ اس بات کی پرواہ نہیں کریں گے کہ ان کی دنیا کی بہتری کی وجہ سے ان کے دین میں کیا کمی ہو رہی ہے؟ تو پھر انہیں لوٹا دیا جائے گا (یامسترد کر دیا جائے گا) اور یہ کہا جائے گا : تم لوگ سچے نہیں تھے ‘‘۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عبدالغفار ہے‘ اور وہ متروک ہے ۔
عَائِشَةَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Destiny] › [Chapter in whom, if you embrace this world, they will not care about their religion. ” · Hadith 12186
