مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْقَدَرِ] ‹ [بَابُ الْإِنْكَارِ بِالْقَلْبِ] · حديث 12174
12174 - وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " إِذَا رَأَيْتُمْ أَمْرًا لَا تَسْتَطِيعُونَ تَغْيِيرَهُ فَاصْبِرُوا حَتَّى يَكُونَ اللَّهُ هُوَ الَّذِي يُغَيِّرُهُ ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْإِنْكَارِ بِالْيَدِ وَاللِّسَانِ وَالْقَلْبِ فِي بَابِ مَرَاتِبِ الْأَمْرِ بِالْمَعْرُوفِ.
حضرت ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں:’’جب تم کوئی ایسا معاملہ دیکھو جسے تم تبدیل (یاختم) کرنے کی استطاعت نہ رکھتے ہو تو تم صبر سے کام لو یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اسے ختم کر دے‘‘۔یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے اور وہ ضعیف ہے ۔ اس سے پہلے نیکی کا حکم دینے کے مختلف مراتب سے متعلق باب میں ایسی احادیث گزر چکی ہیں جو ہاتھ یا زبان یا دل کے ذریعے انکار کرنے کے بارے میں ہیں۔
النَّبِيِّ ← اَبِیْ اُمَامَۃَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Destiny] › [Chapter of denial of the heart] · Hadith 12174
