مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْقَدَرِ] ‹ بَابٌ فِي ظُهُورِ الْمَعَاصِي] · حديث 12150
12150 - وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «مَا نَقَضَ قَوْمٌ الْعَهْدَ إِلَّا كَانَ الْقَتْلُ بَيْنَهُمْ، وَلَا ظَهَرَتْ فَاحِشَةٌ فِي قَوْمٍ قَطُّ إِلَّا سَلَّطَ اللَّهُ عَلَيْهِمُ الْمَوْتَ، وَلَا مَنَعَ قَوْمٌ قَطُّ الزَّكَاةَ إِلَّا حَبَسَ اللَّهُ عَنْهُمُ الْقَطْرَ» ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ رَجَاءِ بْنِ مُحَمَّدٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
حضرت بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں:نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:”جب بھی کوئی قوم عہد شکنی کرتی ہے‘ تو ان کے درمیان قتل و غارت گری شروع ہو جاتی ہے اور جب بھی کسی قوم کے درمیان فحاشی غالب ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ ان پر موت کو مسلط کردیتا ہے اور جب بھی کوئی قوم زکوٰۃ دینے سے انکار کرتی ہے تو اللہ تعالیٰ ان سے بارش کو روک دیتا ہے‘‘۔یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں‘ صرف رجاء بن محمد کا معاملہ مختلف ہے‘ اور وہ ثقہ ہے ۔
بُرَيْدَةَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Destiny] › Chapter on the Revelation of Sins] · Hadith 12150
