مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْقَدَرِ] ‹ بَابٌ فِيمَنْ قَدَرَ عَلَى نَصْرِ مَظْلُومٍ أَوْ إِنْكَارِ مُنْكَرٍ] · حديث 12138
12138 - وَعَنْ جَابِرٍ وَأَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «مَا مِنِ امْرِئٍ يَخْذُلُ مُسْلِمًا فِي مَوْطِنٍ يُنْتَقَصُ فِيهِ مِنْ عِرْضِهِ وَيُنْتَهَكُ فِيهِ مِنْ حُرْمَتِهِ إِلَّا خَذَلَهُ اللَّهُ فِي مَوْطِنٍ يُحِبُّ فِيهِ نُصْرَتَهُ. وَمَا مِنِ امْرِئٍ يَنْصُرُ مُسْلِمًا فِي مَوْطِنٍ يُنْتَقَصُ فِيهِ مِنْ عِرْضِهِ وَيُنْتَهَكُ فِيهِ مِنْ حُرْمَتِهِ إِلَّا نَصَرَهُ اللَّهُ فِي مَوْطِنٍ يُحِبُّ فِيهِ نُصْرَتَهُ» ". قُلْتُ: حَدِيثُ جَابِرٍ وَحْدَهُ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں:نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’جو بھی شخص کسی مسلمان کو سی ایسے مقام پر رسوائی کا شکار کرے جہاں اس کی عزت میں کمی کی جا رہی ہو اور اس کی حرمت پامال کی جا رہی ہو تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو ایسے مقام پر رسوائی کا شکار کرے گا جہاں وہ شخص اللہ تعالیٰ کی مدد چاہتا ہو گا اور جو بھی شخص کسی مسلمان کی ایسے مقام پر مدد کرنے جہاں اس کی عزت میں کمی کی جا رہی ہو یا اس کی حرمت پامال کی جا رہی ہو تو اللہ تعالیٰ ایسے مقام پر اس کی مدد کرے گا جہاں وہ اللہ تعالیٰ کی مدد چاہ رہا ہو‘‘۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں :امام ابو داؤد نے صرف حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقول روایت نقل کی ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔
جَابِرٍ وَأَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Destiny] › A chapter on who is able to help an unjust or a wrongful denial) · Hadith 12138
