مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْقَدَرِ] ‹ [بَابٌ فِيمَا كَانَ فِي الْجَمَلِ وَصِفِّينَ وَغَيْرِهِمَا] · حديث 12029
12029 - وَعَنْ عَلِيٍّ أَنَّهُ صَعِدَ الْمِنْبَرَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَخَطَبَ، ثُمَّ قَامَ إِلَيْهِ الْأَشْعَثُ فَقَالَ: غَلَبَتْنَا عَلَيْكَ الْحُمَيْرَاءُ. فَقَالَ: " مَنْ يَعْذُرُنِي مِنْ هَؤُلَاءِ الضَّيَارِطَةِ؟ يَتَخَلَّفُ أَحَدُهُمْ يَتَقَلَّبُ عَلَى حَشَايَاهُ، وَهَؤُلَاءِ يَهْجُرُونَ إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ، إِنْ طَرَدْتُهُمْ إِنِّي إِذًا لِمِنَ الظَّالِمِينَ "، وَاللَّهِ لَقَدْ سَمِعْتُهُ يَقُولُ: " لَيَضْرِبُنَّكُمْ عَلَى الدِّينِ عَوْدًا كَمَا ضَرَبْتُمُوهُمْ عَلَيْهِ بَدْءًا ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَسَدِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ الْبُخَارِيُّ: فِيهِ نَظَرٌ.
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے:جمعہ کے دن انہوں نے منبر پر خطبہ دیا‘ تو اشعث اُن کے سامنے کھڑا ہوا اور بولا :یہ خاتون ہمارے حوالے سے آپ پر غالب آ گئی ہیں تو حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا:’’ان نالائق لوگوں کے حوالے سے کون میرے سامنے عذر بیان کرے گا؟ ان میں سے کوئی ایک شخص پیچھے رہ جاتا ہے اور اپنے بستر پر کروٹیں بدلتا رہتا ہے جبکہ وہ دوسرے لوگ اللہ کے ذکر کی طرف جلدی چلے جاتے ہیں، اگر میں انہیں پرے کر دوں تو ایسی صورت میں تو میں ظلم کرنے والوں میں سے ہو جاؤں گا‘ اللہ کی قسم میں نے انہیں یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے:’’وہ دین کی بنیاد پر تمہارے ساتھ ضرور لڑائی کریں گے، جس طرح تم نے آغاز میں اس (دین) کی بنیاد پران کے ساتھ لڑائی کی تھی‘‘ ۔ یہ روایت امام ابو یعلی نے نقل کی ہے‘ اس کی سند میں ایک راوی عباد بن عبداللہ اسدی ہے‘ جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے امام بخاری کہتے ہیں :اس میں غور وفکر کی گنجائش ہے ۔
عَلِيٍّ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Destiny] › [A door in what is in a camel, two rows, and the like] · Hadith 12029
