مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْقَدَرِ] ‹ [بَابٌ] · حديث 12005
12005 - وَعَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ عَلِيٍّ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَا: دَخَلَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ عَلَى عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَهُوَ آخِذٌ بِتَلَابِيبِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: مَا لَكَ، مَا لَكَ، وَلِابْنِ أَخِيكَ؟ قَالَ: زَعَمَ أَنَّهُ لَا يَكْفُرُ عُثْمَانُ، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: تُؤْمِنُ بِمَا يَكْفُرُ بِهِ عُثْمَانُ، وَتَكْفُرُ بِمَا يُؤْمِنُ بِهِ عُثْمَانُ؟ قَالَ: لَا. قَالَ: فَأَرْسِلِ ابْنَ أَخِيكَ، فَلَمَّا خَرَجَ الْحَسَنُ قَالَ لَهُ عَلِيٌّ: يَا عَمَّارُ، أَمَا تَعْلَمُ أَنَّ عُثْمَانَ آمَنَ بِاللَّهِ وَكَفَرَ بِاللَّاتِ وَالْعُزَّى؟ قَالَ: بَلَى. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمِسْوَرُ بْنُ الصَّلْتِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ فاطمہ بنت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت عبداللہ جعفر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں :حضرت علی بن ابو طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آئے‘ حضرت عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت حسن بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گریبان کو پکڑا ہوا تھا‘ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے دریافت کیا:آپ کا اور آپ کے بھتیجے کا کیا معاملہ ہے؟ تو حضرت عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا:یہ کہتا ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کفر کا ارتکاب نہیں کیا ہے تو حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے فرمایا:کیا تم اس چیز پر ایمان رکھتے ہو؟ جس کا انکار حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کیا ہو‘ اور کیا تم اس چیز کا انکار کر سکتے ہو جس پر حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایمان لائے ہوں؟ حضرت عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جواب دیا:جی نہیں! حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرمایا:پھر تم اپنے بھتیجے کو چھوڑ دو! جب حضرت حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ چلے گئے‘ تو حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا:اے عمار! کیا تم یہ بات نہیں جانتے ہو کہ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اور انہوں نے لات اورعزیٰ کا انکار کیا تھا ؟ تو حضرت عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جواب دیا:جی ہاں! (یعنی میں یہ بات جانتا ہوں) ۔یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے‘ اس کی سند میں ایک راوی مسور بن صلت ہے اور وہ متروک ہے ۔
فَاطِمَةَ بِنْتِ عَلِيٍّ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Destiny] › [Door] · Hadith 12005
