مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْقَدَرِ] ‹ [بَابٌ فِيمَا سَبَقَ مِنَ اللَّهِ سُبْحَانَهُ فِي عِبَادِهِ وَبَيَانِ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَأَهْلِ النَّارِ] · حديث 11789
11789 - وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقْبَلَ ذَاتَ يَوْمٍ وَفِي يَدِهِ صَحِيفَتَانِ يَنْظُرُ فِيهِمَا، فَقَالَ أَصْحَابُهُ: وَاللَّهِ إِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَأُمِّيٌّ مَا يَقْرَأُ وَمَا يَكْتُبُ، حَتَّى دَنَا مِنْهُمْ، فَنَشَرَ الَّتِي فِي يَمِينِهِ فَقَالَ: " بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، هَذَا كِتَابٌ مِنَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ بِأَسْمَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَأَسْمَاءِ آبَائِهِمْ وَعَشَائِرِهِمْ، مُجْمَلٌ عَلَيْهِمْ، لَا يُزَادُ فِي آخِرِهِ شَيْءٌ فَرَغَ رَبُّكُمْ "، ثُمَّ نَشَرَ الَّتِي فِي يَدِهِ الْأُخْرَى لِأَهْلِ النَّارِ مِثْلَ ذَلِكَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْهُذَيْلُ بْنُ بِلَالٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں:ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے‘آپ کے دونوں ہاتھوں میں دو صحیفے تھے‘آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دونوں کی طرف دیکھا اور اپنے اصحاب سے ارشاد فرمایا:اللہ کی قسم! اللہ کا نبی‘اُمّی ہے‘وہ نہ پڑھتا ہے اور نہ لکھتا ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان لوگوں کے قریب ہوئے‘آپ نے اپنے ہاتھ میں موجود چیز کو پھیلایا اور فرمایا (اس میں تحریر ہے:) ’’اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے‘یہ رحمان ورحیم کی طرف سے تحریر ہے‘اس میں اہل جنت کے‘ان کے آباؤ اجداد اور ان کے خاندانوں کے نام ہیں‘یہ ان کے بارے میں متعین ہے‘اس کے آخر میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا‘یا ایک ایسی چیز ہے جس کے حوالے سے تمہارا پروردگار فارغ ہو چکا ہے‘‘ ۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوسرے ہاتھ میں موجود چیز کے بارے میں اہل جہنم کے لئے بھی اس کی مانند کلمات ارشادفر مائے ۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے‘اس کی سند میں ایک راوی ہذیل بن بلال ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Destiny] › [Chapter on the foregoing from God, glory be to Him in His worship, and the statement of the people of Paradise and the people of Hell] · Hadith 11789
