مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْقَدَرِ] ‹ بَابٌ فِيمَا كَانَ بَيْنَ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالسُّكُوتِ عَمَّا شَجَرَ بَيْنَهُمْ] وَلَوْلَا أَنَّ الْإِمَامَ أَحْمَدَ - رَحِمَهُ اللَّهُ - وَأَصْحَابَ هَذِهِ الْكُتُبِ أَخْرَجُوهُ مَا أَخْرَجْتُهُ. · حديث 11981
11980 - وَعَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ فِي قَوْلِ اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - {وَاتَّقُوا فِتْنَةً لَا تُصِيبَنَّ الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْكُمْ خَاصَّةً} [الأنفال: 25] قَالَ: كُنَّا نَتَحَدَّثُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ، وَعُثْمَانَ، فَلَمْ نَحْسَبْ أَنَّا أَهْلُهَا حَتَّى نَزَلَتْ فِينَا. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ، ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيَهِمُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ تعالیٰ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں :(ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ’’تم اس فتنے سے ڈرو! جو بطور خاص ان لوگوں کو لاحق ہو گا کہ تم میں سے جنہوں نے ظلم کیا ہو‘‘۔ حضرت زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے میں حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے میں اور حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے میں ہم اس بارے میں بات چیت کیا کرتے تھے اور ہم یہ نہیں گمان کرتے تھے کہ ہم اس کے متعلقہ لوگ ہوں گے یہاں تک کہ یہ فتنہ ہمارے درمیان نازل ہو گیا۔یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن نصیر ہے‘ جس کا ذکر ابن حبان نے کتاب الثقات میں کیا ہے وہ کہتے ہیں:یہ غلطی کر جاتا ہے اور وہم کا شکار ہو جاتا ہے‘ ایک روایت کے مطابق یحییٰ بن معین نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا ہے‘ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔
الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ فِي قَوْلِ اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Destiny] › The door was between the Messenger of Allah peace be upon him and silence about what, including tree] and not Imam Ahmad - God's mercy - and the owners of these books took him what brought him out. · Hadith 11981
