مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْقَدَرِ] ‹ [بَابٌ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا وَيُذِيقَ بَعْضَكُمْ بَأْسَ بَعْضٍ] · حديث 11969
11969 - وَعَنْ عَلِيٍّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «سَأَلْتُ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - ثَلَاثَ خِصَالٍ فَأَعْطَانِي اثْنَتَيْنِ، وَمَنَعَنِي وَاحِدَةً. قُلْتُ: يَا رَبِّ لَا تُهْلِكْ أُمَّتِي جُوعًا، قَالَ: هَذِهِ لَكَ. قُلْتُ: يَا رَبِّ لَا تُسَلِّطْ عَلَيْهِمْ عَدُوًّا مِنْ غَيْرِهِمْ - يَعْنِي أَهْلَ الشِّرْكِ - فَيَجْتَاحُهُمْ. قَالَ: لَكَ ذَلِكَ. قُلْتُ: يَا رَبِّ لَا تَجْعَلْ بَأْسَهُمْ بَيْنَهُمْ، فَمَنَعَنِي هَذِهِ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو حُذَيْفَةَ الثَّعْلَبِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں:’’ میں نے اپنے پروردگار سے اپنی امت کے لئے تین چیزیں مانگیں تو اس نے مجھے دو چیزیں عطا کر دیں اور ایک کے حوالے سے مجھے منع کر دیا، میں نے عرض کی :اے میرے پروردگار! تو میری امت کو بھوک کے ذریعے ہلاکت کا شکار نہ کرنا تو اس نے فرمایا:یہ چیز تمہیں ملی‘ میں نے عرض کی :اے میرے پروردگار! تو ان پر ان کے دشمن کو مسلط نہ کرنا جو ان کے علاوہ ہو (یعنی اس کا تعلق مشرکین سے ہو) کہ وہ انہیں جڑ سے ختم کر دے تو پروردگار نے فرمایا :یہ چیز تمہیں مل گئی، میں نے عرض کی :اے میرے پروردگار! تو ان کے درمیان قتل و غارت گری پیدا نہ کرنا تو اس نے مجھے اس حوالے سے منع کر دیا‘‘۔یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابو حذیفہ ثعلبی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں‘ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
عَلِيٍّ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Destiny] › [A chapter in his saying: Come or dress you commonly and treat each other with the sorrow of one another] · Hadith 11969
