مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْقَدَرِ] ‹ بَابٌ فِيمَنْ يَتَأَلَّى عَلَى اللَّهِ] · حديث 11897
11897 - عَنْ أَبِي أُمَامَةَ «أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ رَاكِبٌ عَلَى الْجَدْعَاءِ، وَخَلْفَهُ الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ، يَقُولُ: " لَا تَأَلَّوْا عَلَى اللَّهِ [لَا تَأَلَّوْا عَلَى اللَّهِ]، فَإِنَّهُ مَنْ تَأَلَّى عَلَى اللَّهِ أَكْذَبَهُ اللَّهُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں:انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سنا‘ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس وقت’’ جدعا‘‘ (نامی اونٹنی) پر سوار تھے اور حضرت فضل بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ کے پیچھے بیٹھے ہوئے تھے‘ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’تم لوگ اللہ تعالیٰ کی طرف کوئی حکم منسوب نہ کرو (یعنی یہ کہنا کہ ان کی قسم ! فلاں شخص ضرور جہنم میں جائے گا) کیونکہ جو شخص اللہ تعالیٰ کی طرف کوئی بات منسوب کرتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے بارے میں سب سے زیادہ جھوٹ بولتا ہے‘‘ ۔یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔
رَسُولَ اللَّهِ وَهُوَ رَاكِبٌ عَلَى الْجَدْعَاءِ، وَخَلْفَهُ الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ، ← أبي أمامة أنه
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Destiny] › Chapter in whom shall be resurrected upon God] · Hadith 11897
