مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ التَّعْبِيرِ] ‹ [بَابُ تَعْبِيرِ الرُّؤْيَا] · حديث 11774
11774 - وَعَنْ زَكَرِيَّا بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُطِيعٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: «رَأَى مُطِيعُ بْنُ الْأَسْوَدِ فِي مَنَامِهِ أَنَّهُ أُهْدِيَ إِلَيْهِ جِرَابُ تَمْرٍ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: " هَلْ بِأَحَدٍ مِنْ فَتَيَاتِكَ حَمْلٌ؟ ". قَالَ: نَعَمْ بِامْرَأَةٍ مَنْ بَنِي لَيْثٍ وَهِيَ أُمُّ عَبْدِ اللَّهِ. قَالَ: " إِنَّهَا سَتَلِدُ غُلَامًا ". فَوَلَدَتْ غُلَامًا فَأَتَى بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَمَّاهُ عَبْدَ اللَّهِ، وَحَنَّكَهُ بِتَمْرَةٍ، وَدَعَا لَهُ بِالْبَرَكَةِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، عَنْ زَكَرِيَّا، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا.
ذکر یا بن ابراہیم بن عبداللہ بن مطیع ، اپنے والد کے حوالے سے ، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ” حضرت مطیع بن اسود صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خواب میں دیکھا کہ انہیں کھجوروں کا ٹوکرا تحفے کے طور پر دیا گیا ہے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے اس بات کا ذکر کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہاری بیویوں میں سے کوئی حاملہ ہے؟ انہوں نے فرمایا: جی ہاں! بنو لیث سے تعلق رکھنے والی (میری) بیوی حاملہ ہے ، پھر اُس خاتون نے بیٹے کو جنم دیا تو حضرت مطیع بن اسود رضی اللہ تعالیٰ عنہ اُس بچے کو لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اُس بچے کا نام عبداللہ رکھا اور کھجور کے ذریعے اسے گھٹی دی اور اُس کے لئے برکت کی دعا کی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے زکریا کے حوالے سے ابراہیم سے نقل کی ہے اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں ۔
إِبْرَاهِيمَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا. ← زَکَرِیَّا، ← حَنَّكَهُ بِتَمْرَةٍ، وَدَعَا لَهُ بِالْبَرَكَةِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، ← إِنَّهَا سَتَلِدُ غُلَامًا فَوَلَدَتْ غُلَامًا فَأَتَى بِهِ النَّبِيَّ فَسَمَّاهُ عَبْدَ اللَّهِ، ← نَعَمْ بِامْرَأَةٍ مَنْ بَنِي لَيْثٍ وَهِيَ أُمُّ عَبْدِ اللَّهِ. ← هَلْ بِأَحَدٍ مِنْ فَتَيَاتِكَ حَمْلٌ؟ ← ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ ← «رَأَى مُطِيعُ بْنُ الْأَسْوَدِ فِي مَنَامِهِ أَنَّهُ أُهْدِيَ إِلَيْهِ جِرَابُ تَمْرٍ، ← جَدِّهِ، ← أَبِيهِ ← زَكَرِيَّا بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُطِيعٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Literature of Expression] › [Chapter expressing visions] · Hadith 11774
