مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ التَّعْبِيرِ] ‹ [بَابُ رُؤْيَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي النَّوْمِ] · حديث 11762
11762 - وَعَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: «رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ كَأَنِّي أَسْجُدُ عَلَى جَبْهَةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْتُ بِذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: " إِنَّ الرُّوحَ لَيَلْقَى الرُّوحَ ". فَأَقْنَعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْسَهُ هَكَذَا، فَوَضَعَ جَبْهَتَهُ عَلَى جَبْهَةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» -. رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ، أَحَدُهَا هَذَا وَهُوَ مُتَّصِلٌ.
حضرت خزیمہ بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیشانی پر سجدہ کر رہا ہوں ، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’(خواب میں) ایک روح ، دوسری روح سے ملتی ہے‘‘۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا سر مبارک جھکایا تو حضرت خزیمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی پیشانی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیشانی پر رکھی ۔ یہ روایت امام احمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک یہ ہے اور یہ متصل ہے۔
بِذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ ← رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ كَأَنِّي أَسْجُدُ عَلَى جَبْهَةِ النَّبِيِّ ← خُزَیْمَۃَ بْنِ ثَابِتٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Literature of Expression] › [Chapter of the vision of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, in sleep] · Hadith 11762
