مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ التَّعْبِيرِ] ‹ بَابٌ فِيمَا رَآهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَنَامِ] · حديث 11750
11750 - وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «رَأَيْتُ فِيمَا يَرَى النَّائِمُ كَأَنَّ ضَبَّةَ سَيْفِي انْكَسَرَتْ، وَكَأَنِّي مُرْدِفٌ كَبْشًا، فَأَوَّلْتُ أَنَّ كَسْرَ ضَبَّةِ سَيْفِي قَتْلُ رَجُلٍ مِنْ قَوْمِي، وَأَنِّي مُرْدِفٌ كَبْشًا أَنْ أَقْتُلَ كَبْشَ الْقَوْمِ ". فَقَتَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَلْحَةَ بْنَ أَبِي طَلْحَةَ صَاحِبَ لِوَاءِ الْمُشْرِكِينَ، وَقُتِلَ حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَحْمَدُ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ، وَهُوَ ثِقَةٌ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا ثِقَاتٌ.
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے خواب میں دیکھا کہ جیسے میری تلوار کی دھار ٹوٹ گئی ہے اور جیسے میں ایک دنبے کو پیچھے بٹھائے ہوئے ہوں تو میں نے اس کی تعبیر کی ہے کہ میری تلوار کی دھار ٹوٹنے سے مراد میری قوم کا ایک شخص قتل ہو جائے گا اور میرے دنبے کو پیچھے بٹھانے سے مراد یہ ہے کہ میں دشمن کے ایک شخص کو قتل کروں گا‘‘۔ راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مشرکین کے علم بردار طلحہ بن ابو طلحہ کو قتل کیا اور حضرت عبدالمطلب رضی اللہ تعالیٰ عنہ شہید ہوئے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام احمد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن خراب حافظے کا مالک ہے ، ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں ۔
أَنَسٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Literature of Expression] › Chapter about what the Prophet, may God bless him and grant him peace, saw in a dream] · Hadith 11750
