مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ التَّعْبِيرِ] ‹ [بَابُ الرُّؤْيَا الصَّالِحَةِ] · حديث 11714
11714 - عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «لَا يَبْقَى بَعْدِي مِنَ النُّبُوَّةِ إِلَّا الْمُبَشِّرَاتُ ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الْمُبَشِّرَاتُ؟ قَالَ: " الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ يَرَاهَا الْعَبْدُ أَوْ تُرَى لَهُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: " يَرَاهَا الرَّجُلُ الصَّالِحُ "، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”میرے بعد نبوت میں سے صرف مبشرات باقی رہ گئے ہیں ‘‘ لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! مبشرات کیا ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’وہ نیک خواب جنہیں کوئی بندہ دیکھتا ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:)جوا سے دکھائی دیتے ہیں‘‘۔ امام احمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔ یہ روایت امام احمد اور امام بزار نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ’’انہیں نیک آدمی دیکھتا ہے‘‘۔
عَائِشَةَ
Hadith 11714
