مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْجِهَادِ] ‹ [بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَيْلِ] · حديث 9323
9323 - وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ «عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ: "يَا أَبَا ذَرٍّ اعْقِلْ مَا أَقُولُ لَكَ، لَعَنَاقٌ تَأْتِي رَجُلًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أُحُدٍ ذَهَبًا يَتْرُكُهُ وَرَاءَهُ. يَا أَبَا ذَرٍّ اعْقِلْ مَا أَقُولُ لَكَ؛ إِنَّ الْمُكْثِرِينَ هُمُ الْأَقَلُّونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا مَنْ قَالَ كَذَا وَكَذَا. اعْقِلْ يَا أَبَا ذَرٍّ مَا أَقُولُ لَكَ؛ إِنَّ الْخَيْلَ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، أَوْ إِنَّ الْخَيْلَ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو الْأَسْوَدِ الْغِفَارِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا: ’’اے ابوذر !میں جو تم سے کہنے لگا ہوں ، اس کو یاد رکھنا ، بکری کا بچہ ، جو کسی مسلمان فرد کے پاس آئے یہ اس کے لئے احد پہاڑ کے سونا ہو کے ملنے سے زیادہ بہتر ہے ، جسے وہ اپنے بچھے چھوڑ جائے ا ے ابوذر! میں جو تمہیں کہہ رہا ہوں اسے یاد رکھنا کثرت والے لوگ قیامت کے دن قلت والے ہوں گے البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے ، جو یہ کرے اور یہ کرے (یعنی اللہ کی راہ میں خرچ کرے) اے ابوذر میں جو تم سے کہہ رہا ہوں اسے یاد رکھنا گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت کے دن تک کے لئے بھلائی رکھ دی گئی ہے ۔(راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں: )بے شک گھوڑے کی پیشانی میں بھلائی ہے‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابو اسود غفاری ہے اور وہ ضعیف ہے۔
اَبِیْ ذَرٍّ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Jihad] › [Chapter of what comes in the horse] · Hadith 9323
