مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْجِهَادِ] ‹ بَابُ قَسْمِ الْغَنِيمَةِ] · حديث 9755
9755 - وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يَقْسِمْ لِبَنِي عَبْدِ شَمْسٍ وَلَا لِبَنِي نَوْفَلٍ مِنَ الْخُمُسِ شَيْئًا كَمَا كَانَ يَقْسِمُ لِبَنِي هَاشِمٍ وَبَنِي الْمُطَّلِبِ، وَأَنَّ أَبَا بَكْرٍ كَانَ يَقْسِمُ الْخُمُسَ نَحْوَ قَسْمِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَيْرَ أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ يُعْطِي قُرْبَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعْطِيهِمْ وَكَانَ عُمَرُ يُعْطِيهِمْ وَعُثْمَانُ مِنْ بَعْدِهِ [مِنْهُ]». قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بنو عبد شمس اور بنو نوفل کو خمس میں سے کچھ بھی نہیں دیا تھا ۔جب کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بنو ہاشم اور بنو مطلب کو اس میں سے حصہ دیتے تھے ۔حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ جب خمس تقسیم کرتے تھے ، تو وہ بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے طریقے کے مطابق تقسیم کرتے تھے البتہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے رشتہ داروں کو اس طرح ادائیگی نہیں کرتے تھے جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کرتے تھے لیکن حضرت عمر رضی اللہ عنہ انہیں ادائیگی کرتے رہے اور ان کے بعد حضرت عثمان رضی اللہ عنہ بھی انہیں اس میں سے ادائیگی کرتے رہے ۔بقیہ رجال ثقہ ہیں علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں :" صحیح " میں اس کا ایک حصہ منقول ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Jihad] › Spoil Section Chapter] · Hadith 9755
