مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْجِهَادِ] ‹ [بَابُ الصَّفِّ لِلْقِتَالِ] · حديث 9671
9671 - وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «مَقَامُ الرَّجُلِ فِي الصَّفِّ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَفْضَلُ مِنْ عِبَادَتِهِ سِتِّينَ سَنَةً». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ وَقَالَ: " لَمَقَامُ أَحَدِكُمْ فِي الصَّفِّ سَاعَةً ". وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ.
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا آدمی کا اللہ کی راہ میں ( جنگ کے دوران ) صف میں کھڑا ہونا اس کے ساٹھ سال عبادت کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے امام بزار نے بھی اس کی مانند روایت نقل کی ہے ان کے الفاظ یہ ہیں تم میں سے کسی ایک شخص کا صف میں گھڑی بھر کے لیے کھڑا ہونا ۔۔۔۔۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے جو لیث کا کاتب ہے امام احمد اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا ہے امام بزار کے رجال ثقہ ہیں۔
عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Jihad] › [Classroom to fight] · Hadith 9671
