مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْجِهَادِ] ‹ بَابُ النَّهْيِ عَنْ قَتْلِ الرُّسُلِ] · حديث 9599
9599 - عَنْ نُعَيْمِ بْنِ مَسْعُودٍ «أَنَّ رَسُولَيْ مُسَيْلِمَةَ قَدِمَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " لَوْلَا أَنَّ الرُّسُلَ لَا تُقْتَلُ لَضَرَبْتُ أَعْنَاقَكُمَا ". وَكَتَبَ مَعَهُمَا: " مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ إِلَى مُسَيْلِمَةَ الْكَذَّابِ أَمَّا بَعْدُ: فَإِنَّ الْأَرْضَ لِلَّهِ يُورِثُهَا مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ ". قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَخْرُجَ ثَلَاثُونَ كَذَّابًا كُلُّهُمْ يَزْعُمُ أَنَّهُ نَبِيٌّ». قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: حَدَّثَنِي شَيْخٌ مِنْ أَشْجَعَ وَلَمْ يَسْمَعْهُ وَسَمَّاهُ أَبُو دَاوُدَ: سَعْدَ بْنَ طَارِقٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حضرت نعیم بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : مسیلمہ کے دو سفیر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اگر یہ معمول نہ ہوتا کہ سفیروں کو قتل نہیں کیا جاتا تو میں نے تم دونوں کی گردنیں اڑا دینی تھیں ۔ آپ نے ان دونوں کے ہمراہ یہ مکتوب بھیجا : یہ اللہ کے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف سے مسیلمہ کذاب کے نام ہے اما بعد ! زمین اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہے وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اس کو وارث بنا دیتا ہے اور اچھا انجام پرہیز گاروں کے لئے ہے ۔ راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک تیس کذابوں کا ظہور نہیں ہوگا ، اور وہ سب یہ کہتے ہوں گے کہ وہ نبی ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابو داؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے ابن اسحاق کے حوالے سے نقل کی ہے وہ کہتے ہیں : اشجع سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے ۔ انہوں نے ان سے سماع نہیں کیا امام ابو داؤد نے ان بزرگ کا نام سعد بن طارق بیان کیا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
نُعَيْمِ بْنِ مَسْعُودٍ «أَنَّ رَسُولَيْ مُسَيْلِمَةَ قَدِمَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Jihad] › Chapter forbidding the killing of messengers] · Hadith 9599
