مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْجِهَادِ] ‹ [بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّهَادَةِ وَفَضْلِهَا] · حديث 9527
9527 - عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَصْحَابِهِ يَوْمًا: " مَا تَقُولُونَ فِي رَجُلٍ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ؟ " قَالُوا: الْجَنَّةُ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " الْجَنَّةُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ ". قَالَ: " فَمَا تَقُولُونَ فِي رَجُلٍ مَاتَ، فَقَامَ رَجُلَانِ ذَوَا عَدْلٍ فَقَالَا: لَا نَعْلَمُ إِلَّا خَيْرًا، قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ: " الْجَنَّةُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ ". قَالَ: " فَمَا تَقُولُونَ فِي رَجُلٍ مَاتَ؟ ". فَقَامَ رَجُلَانِ ذَوَا عَدَلَ فَقَالَا: لَا نَعْلَمُ خَيْرًا، فَقَالُوا: النَّارُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " مُذْنِبٌ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نِسْطَاسٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: ایسے شخص کے بارے میں تم کیا رائے رکھتے ہو؟ جو اللہ کی راہ میں قتل ہو جاتا ہے لوگوں نے عرض کی : وہ جنت میں جائے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اگر اللہ نے چاہا تو جنت میں جائے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ایسے شخص کے بارے میں تم کیا رائے رکھتے ہو جو مر جاتا ہے اور پھر دو عادل افراد کھڑے ہو کر یہ کہتے ہیں : ہمیں صرف بھلائی کا علم ہے لوگوں نے عرض کی : اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم زیادہ بہتر جانتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر اللہ نے چاہا تو یہ بھی جنت میں جائے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ایسے شخص کے بارے میں تم کیا رائے رکھتے ہو؟ جو مر جاتا ہے پھر دو عادل افراد اٹھ کر یہ کہتے ہیں : ہمیں کسی بھلائی کا علم نہیں ہے لوگوں نے عرض کی : وہ جہنم میں جائے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: وہ گنہگار ہے اور اللہ تعالیٰ غفور الرحیم ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن نسطاس ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
کَعْبِ بْنِ عُجْرَۃَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Jihad] › [Chapter on what came in the testimony and its virtues] · Hadith 9527
