مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْجِهَادِ] ‹ [بَابُ فَضْلِ الْغُبَارِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ] · حديث 9479
9479 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي زَيْنَبَ «أَنَّ مَالِكَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ الْجُهَنِيَّ مَرَّ عَلَى حَبِيبِ بْنِ مَسْلَمَةَ، أَوْ حَبِيبٌ مَرَّ عَلَى مَالِكٍ، وَهُوَ يَقُودُ فَرَسَهُ وَيَمْشِي فَقَالَ: أَلَا تَرْكَبُ فَقَدْ حَمَلَكَ اللَّهُ؟ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " مَنِ اغْبَرَّتْ قَدَمَاهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَرَّمَهُ اللَّهُ عَلَى النَّارِ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
عبداللہ بن سلیمان بن ابو زینب بیان کرتے ہیں : مالک بن عبداللہ جہنی کا گزر حضرت حبیب بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا یا شاید حبیب کا گزر مالک کے پاس سے ہوا جو اپنے گھوڑے کو ہانک کر لے جار ہے تھے اور خود پیدل چل رہے تھے ۔ انہوں نے کہا: آپ اس پر سوار کیوں نہیں ہوتے ؟ اللہ تعالیٰ نے یہ آپ کو سواری کے لئے دیا ہے ، تو انہوں نے جواب دیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : " جس شخص کے دونوں پاؤں اللہ کی راہ میں غبار آلود ہوں اللہ تعالیٰ اس شخص پر جہنم کو حرام قرار دے دیتا ہے " ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور عبداللہ بن سلیمان نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Jihad] › [Chapter on the preference of dust for the sake of God] · Hadith 9479
