مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْجِهَادِ] ‹ بَابُ الْقَرْضِ لِلْجِهَادِ وَفَضْلِهِ] · حديث 9443
9443 - عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: «جَاءَ رَجُلٌ فَقَالَ: هَلْ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِي الْخَيْلِ شَيْئًا؟ قَالَ: نَعَمْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: " الْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، اشْتَرُوا عَلَى اللَّهِ وَاسْتَقْرِضُوا عَلَى اللَّهِ ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ نَشْتَرِي عَلَى اللَّهِ وَنَسْتَقْرِضُ عَلَى اللَّهِ قَالَ: " قُولُوا أَقْرَضْنَا إِلَى مُقَاسِمِنَا وَبِعْنَا إِلَى أَنْ يَفْتَحَ اللَّهُ لَنَا، لَا تَزَالُونَ بِخَيْرٍ مَا دَامَ جِهَادُكُمْ خَضِرًا وَسَيَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ قَوْمٌ يَشُكُّونَ فِي الْجِهَادِ فَجَاهِدُوا فِي زَمَانِهِمْ ثُمَّ اغْزُوَا فَإِنَّ الْغَزْوَ يَوْمَئِذٍ أَخْضَرُ» ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ بَقِيَّةُ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عبید اللہ بن عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں نقل کرتے ہیں : ایک شخص آیا اور اس نے یہ دریافت کیا : کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو گھوڑوں کے بارے میں کوئی بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ؟ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے جواب دیا : جی ہاں ! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : " گھوڑوں کی پیشانی میں قیامت کے دن تک کے لئے بھلائی باندھ دی گئی ہے تم اللہ کے نام پر خریداری کرو، اور اللہ کے نام پر قرض لو عرض کی گئی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! ہم اللہ تعالیٰ کے نام پر کیسے خریداری کر سکتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے نام پر کیسے قرض لے سکتے ہیں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ یہ کہو کہ ہم اس شرط پر قرض لیتے ہیں کہ جب مال غنیمت کی تقسیم میں سے ہمیں حصہ ملے گا ( تو ہم ادائیگی کر دیں گے) اور اس شرط پر چیز خریدتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ ہمیں فتح نصیب کرے گا ( تو ہم ادائیگی کر دیں گے ) تم لوگ مسلسل بھلائی پر گامزن رہو گے جب تم تمہارا جہاد سر سبز ہوگا آخری زمانے میں کچھ ایسے لوگ آئیں گے ، جو جہاد کے بارے میں شک کا شکار ہوں گے تو تم ان کے زمانے میں جہاد کرنا پھر غزوات میں حصہ لینا ، کیونکہ ان دنوں میں غزوہ میں حصہ لینا زیادہ سر سبز ہو گا"۔ یہ روایت امام ابو یعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے اور وہ مدلس ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
رَسُولِ اللَّهِ ← نَعَمْ ← في الخيل شيئا ← رَسُولِ اللَّهِ ← هَلْ ← جاء رجل ← ابْنِ مَسْعُودٍ، ← عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Jihad] › Chapter of credit for striving and its virtues] · Hadith 9443
