مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْجِهَادِ] ‹ بَابُ الرَّايَاتِ وَالْأَلْوِيَةِ] · حديث 9431
9431 - وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " إِنَّ لِكُلِّ أُمَّةٍ رَهْبَانِيَّةً، وَرَهْبَانِيَّةُ هَذِهِ الْأُمَّةِ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ» ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَأَحْمَدُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: " «لِكُلِّ نَبِيٍّ رَهْبَانِيَّةٌ وَرَهْبَانِيَّةُ هَذِهِ الْأُمَّةِ الْجِهَادُ» ". وَفِيهِ زَيْدٌ الْعَمِّيُّ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: " ہر امت کی مخصوص رہبانیت ہوتی ہے اور اس امت کی رہبانیت اللہ کی راہ میں جہاد کرنا ہے "۔ یہ روایت امام ابو یعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام احمد نے بھی نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : " ہر نبی کی مخصوص رہبانیت ہو تی ہے اور اس امت کی رہبانیت جہاد ہے "۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی زید العمی ہے جسے امام احمد اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے ۔ امام ابو زرعہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔
اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Jihad] › Chapter of flags and brigades] · Hadith 9431
