مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْجِهَادِ] ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْهِجْرَةِ] · حديث 9275
9275 - عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ: لَمَّا «نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ {إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ} [النصر: 1] قَرَأَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى خَتَمَهَا وَقَالَ: " النَّاسُ حَيِّزٌ وَأَنَا وَأَصْحَابِي حَيِّزٌ " وَقَالَ: " لَا هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْحِ وَلَكِنْ جِهَادٌ وَنِيَّةٌ». فَقَالَ لَهُ مَرْوَانُ: كَذَبْتَ. وَعِنْدَهُ رَافِعُ بْنُ خُدَيْجٍ وَزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَهُمَا قَاعِدَانِ مَعَهُ عَلَى السَّرِيرِ فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ: لَوْ شَاءَ هَذَانِ لَحَدَّثَاكَ وَلَكِنْ هَذَا يَخَافُ أَنْ تَنْزِعَهُ عَنْ عَرَافَةِ قَوْمِهِ، وَهَذَا يَخْشَى أَنْ تَنْزِعَهُ عَنِ الصَّدَقَةِ فَسَكَتَا؛ فَرَفَعَ مَرْوَانُ عَلَيْهِ الدِّرَّةَ لَيَضْرِبَهُ فَلَمَّا رَأَيَا ذَلِكَ قَالَا: صَدَقَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں : جب یہ آیت نازل ہوئی : ’’ جب الله کی مد داور فتح آگئی‘‘ ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے پڑھا اور پوری سورت کو پڑھا پھر آپ نے ارشادفرمایا: ’’ دیگر لوگ ایک جگہ میں ہیں اور میں اور میرے اصحاب ایک جگہ میں ہیں، آپ نے فرمایا: فتح کے بعد ہجرت نہیں رہی ، لیکن جہاد اور نیت ہیں ‘‘۔ (راوی کہتے ہیں: )تومروان نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ سے کہا کہ آپ جھوٹ بول رہے ہیں اس وقت مردان کے پاس حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ تعالی عنہ اور حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالی عنہ بھی پلنگ پراس کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔ حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا: اگر یہ دونوں چاہیں ، تو یہ بھی تمہیں یہ حدیث بیان کر سکتے ہیں لیکن یہ صاحب اس بات سے خوف زدہ ہیں کہ تم انہیں ان کی قوم کے عہدے دار کے عہدے سے الگ کر دو گے اور یہ دوسرے صاحب اس بات سے ڈرتے ہیں کہ تم انہیں صدقہ کی وصولی سے الگ کر دو گے یہ دونوں صاحبان خاموش رہے مروان نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ کو مارنے کے لئے درہ اٹھایا جب ان دونوں صاحبان نے یہ بات دیکھی تو ان دونوں نے کہا: یہ ٹھیک کہہ رہے ہیں۔یہ روایت امام احمدنے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے یہ بہت زیادہ اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ امام احمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Jihad] › Chapter on what came in migration] · Hadith 9275
