مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْخِلَافَةِ] ‹ [بَابُ الْخُلَفَاءِ الِاثْنَيْ عَشَرَ] · حديث 8967
8967 - عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: «كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ يُقْرِئُنَا الْقُرْآنَ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ هَلْ سَأَلْتُمْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَمْ يَمْلُكُ هَذِهِ الْأُمَّةَ مِنْ خَلِيفَةٍ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: مَا سَأَلَنِي عَنْهَا أَحَدٌ مُذْ قَدِمْتُ الْعِرَاقَ قَبْلَكَ ثُمَّ قَالَ: نَعَمْ، وَلَقَدْ سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: " اثْنَا عَشَرَ كَعِدَّةِ نُقَبَاءِ بَنِي إِسْرَائِيلَ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
مسروق بیان کرتے ہیں: ہم لوگ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے وہ ہمیں قرآن پڑھاتے تھے ایک شخص نے کہا: اے ابوعبدالرحمن ! کیا آپ لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے یہ سوال کیا تھا کہ اس امت میں خلافت کب تک رہے گی؟ حضرت عبداللہ نے فرمایا: جب سے میں عراق آیا ہوں تم سے پہلے کسی نے مجھ سے اس بارے میں دریافت نہیں کیا پھر انہوں نے فرمایا: جی ہاں !ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے یہ سوال کیا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشادفرمایا تھا:بنی اسرائیل کے نقباء کی تعداد میں بارہ (خلفاء) ہوں گے۔یہ روایت امام احمد امام ابویعلیٰ اور امام بزارنے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے جسے امام نسائی نے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور نے اسے ضعیف کہا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
مَسْرُوقٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Succession] › [Chapter of the Twelfth Caliphs] · Hadith 8967
