مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْخِلَافَةِ] ‹ [بَابُ إِمْرَةِ بَنِي الْعَبَّاسِ] · حديث 8955
8955 - وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: " «لَا يَمْلِكُ أَحَدٌ مِنْ بَنِي أُمَيَّةَ سَنَةً إِلَّا مَلَكَ وَلَدُ الْعَبَّاسِ سِنِينَ ". فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ مِنْ جُلَسَائِهِ: يَا أَبَا حَمْزَةَ أَقَالَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: نَعَمْ كَمَا أَنَّكَ هَهُنَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بَكْرُ بْنُ يُونُسَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: بنوامیہ میں سے اگر کوئی شخص ایک سال حکمران رہے گا تو حضرت عباس رضی اللہ عنہ کی اولا د کافر دوسال ( یا چند سال) حکمران رہے گا۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ کے بیٹے پاس بیٹھے ہوئے ایک شخص نے کہا: اے ابوحمزہ کیا یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمائی ہے؟ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی ہاں! جس طرح تم یہاں ہو (اسی طرح یہ حقیقت ہے کہ یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشادفرمائی ہے)۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بکر بن يونس ہے اور وہ ضعیف ہے۔
لَهُ رَجُلٌ مِنْ جُلَسَائِهِ: يَا أَبَا حَمْزَةَ، أَقَالَهُ رَسُولُ اللَّهِ ← «لَا يَمْلِكُ أَحَدٌ مِنْ بَنِي أُمَيَّةَ سَنَةً إِلَّا مَلَكَ وَلَدُ الْعَبَّاسِ سِنِينَ ← اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Succession] › [Gate of the Emirate of Banu al-Abbas] · Hadith 8955
