مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْخِلَافَةِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ يُرَائِي الْأُمَرَاءَ] · حديث 9267
9267 - عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَعْرَابِيٌّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «مَا أَخَافُ عَلَى قُرَيْشٍ إِلَّا أَنْفُسَهَا ". قُلْتُ: مَا لَهُمْ؟ قَالَ: " أَشِحَّةٌ بَجَرَةٌ، وَإِنْ طَالَ بِكَ عُمُرٌ لَتَنْظُرَنَّ إِلَيْهِمْ يَفْتِنُونَ النَّاسَ، حَتَّى يُرَى النَّاسُ بَيْنَهُمْ كَالْغَنَمِ بَيْنَ الْحَوْضَيْنِ إِلَى هَذَا مَرَّةً وَإِلَى هَذَا مَرَّةً». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا بِلَالَ بْنَ يَحْيَى الْعَبْسِيَّ، وَهُوَ ثِقَةٌ. وَلَهُ طَرِيقٌ طَوِيلَةٌ فِي الْخَصَائِصِ.
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نے مجھے یہ بات بتائی کہ اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشادفرماتے ہوئے سنا ہے: مجھے قریش کے حوالے سے صرف ان کی اپنی ذات کے حوالے سے اندیشہ ہے میں نے دریافت کیا: انہیں کیا ہوگا؟ آپ نے فرمایا: وہ کنجوس ہوں گے اور بڑے پیٹ والے ہوں گے (یعنی مال اکٹھا کریں گے ) اگر تمہاری عمر طویل ہوئی تو تم ان لوگوں کو دیکھو گے کہ وہ لوگوں کو آزمائش کا شکار کریں گے یہاں تک کہ ان کے درمیان لوگ یوں دکھائیں دے گئے جس طرح دو حوضوں کے درمیان بکری ہوتی ہے جو کبھی ادھر جاتی ہے اور کبھی ادھر جاتی ہے‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف بلال بن یحیٰی عبسی کا معامل مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ اس روایت کا ایک اور طریق طویل ہے جو’’خصائص ‘‘ سے متعلق باب میں آئے گا۔
مَا أَخَافُ عَلَى قُرَيْشٍ إِلَّا أَنْفُسَهَا قُلْتُ مَا لَهُمْ ← رَسُولِ اللَّهِ ← أَعْرَابِيٌّ أَنَّهُ ← عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Succession] › [A section by whomever sees women] · Hadith 9267
