مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْخِلَافَةِ] ‹ [بَابٌ فِي أَئِمَّةِ الظُّلْمِ وَالْجَوْرِ وَأَئِمَّةِ الضَّلَالَةِ] · حديث 9243
9243 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «أَوَّلُ مَنْ يَطْلُعُ مِنْ هَذَا الْبَابِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ النَّارِ، فَطَلَعَ فُلَانٌ ". وَفِي رِوَايَةٍ: " لَيَطْلُعَنَّ رَجُلٌ عَلَيْكُمْ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى غَيْرِ سُنَّتِي أَوْ غَيْرِ مِلَّتِي ". وَكُنْتُ تَرَكْتُ أَبِي فِي الْمَنْزِلِ فَخِفْتُ أَنْ يَكُونَ هُوَ، فَطَلَعَ غَيْرُهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " هُوَ هَذَا». رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ رَاهَوَيْهِ، وَحَدِيثُهُ مُسْتَقِيمٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ غَيْرُ مُبَيَّنٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت عبد الله بن عمرو رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم نے ارشادفرمایا: اس دروازے سے سب سے پہلے سامنے آنے والاشخص جہنمی ہو گا تو فلاں شخص سامنے آیا۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں:’’ تمہارے سامنے ایک ایسا شخص ضرور آئے گا جسے قیامت کے دن میری سنت کے علاوہ (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں ): میرے دین کے علاوہ پراٹھایا جائے گا‘‘ ۔ حضرت عبد الله بن عمرو رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں: میں اپنے والد کوگھر چھوڑ کر آیا تھا مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں وہ مراد نہ ہوں، لیکن پھر ایک اور شخص آ گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا:” وہ یہ ہے‘‘۔ یہ پوری روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق بن راہویہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث مستقیم ہوتی ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے لیکن وہ زیادہ واضح نہیں ہے اس روایت کے بقیہ رجال’’صحیح ‘‘ کے رجال ہیں۔
عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Succession] › [Chapter on the Imams of Injustice and Unjust, and the Imams of Misguidance] · Hadith 9243
