مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْخِلَافَةِ] ‹ [بَابٌ فِي أَئِمَّةِ الظُّلْمِ وَالْجَوْرِ وَأَئِمَّةِ الضَّلَالَةِ] · حديث 9231
9231 - وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «إِذَا بَلَغَ بَنُو أَبِي فُلَانٍ ثَلَاثِينَ رَجُلًا اتَّخَذُوا مَالَ اللَّهِ دُوَلًا، وَدِينَ اللَّهِ دَخَلًا، وَعِبَادَ اللَّهِ خَوَلًا» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: " «إِذَا بَلَغَ بَنُو أَبِي الْعَاصِي» ". وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا: جب بنوابی فلاں ،تیس کی تعداد میں پہنچ جائیں گے تو وہ اللہ تعالی کے مال کو ذاتی دولت بنالیں گے الله تعالی کے دین میں دخل دیں گے اور الله تعالی کے بندوں کو غلام بنا لیں گے۔ یہ روایت امام احمد اور امام بزارنے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں:''جب ابوالعاص کے بچے تیس تک پہنچ جائیں گے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام ابویعلی نے بھی نقل کی ہے اس میں ضعیف ہو نا پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔
أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Succession] › [Chapter on the Imams of Injustice and Unjust, and the Imams of Misguidance] · Hadith 9231
