مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْخِلَافَةِ] ‹ [بَابُ الْخُلَفَاءِ الْأَرْبَعَةِ] · حديث 8919
8919 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -: «{وَإِذْ أَسَرَّ النَّبِيُّ إِلَى بَعْضِ أَزْوَاجِهِ حَدِيثًا} [التحريم: 3] قَالَ: دَخَلَتْ حَفْصَةُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِهَا وَهُوَ يَطَأُ مَارِيَةَ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " لَا تُخْبِرِي عَائِشَةَ حَتَّى أُبَشِّرَكِ بِبِشَارَةٍ، إِنَّ أَبَاكِ يَلِي مِنْ بَعْدِ أَبِي بَكْرٍ إِذَا أَنَا مِتُّ ". فَذَهَبَتْ حَفْصَةُ فَأَخْبَرَتْ عَائِشَةَ أَنَّهَا رَأَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَطَأُ مَارِيَةَ وَأَخْبَرَتْهَا أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْبَرَهَا أَنَّ أَبَا بَكْرٍ يَلِي بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَيَلِي عُمَرُ بَعْدَهُ. فَقَالَتْ عَائِشَةُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ أَنْبَأَكَ هَذَا؟ قَالَ: {نَبَّأَنِيَ الْعَلِيمُ الْخَبِيرُ} [التحريم: 3]. فَقَالَتْ عَائِشَةُ: لَا أَنْظُرُ إِلَيْكَ حَتَّى تُحَرِّمَ مَارِيَةَ. فَحَرَّمَهَا فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: {يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكَ} [التحريم: 1]». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَالضَّحَّاكُ بْنُ مُزَاحِمٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حضرت عبد الله بن عباس رضی اللہ عنہ الله تعالی کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں (ارشاد باری تعالی ہے) اور جب نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی ایک زوجہ کے ساتھ سرگوشی میں ایک بات کی۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : (سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہ کے گھرمیں) سیدہ ماریہ رضی اللہ عنہ کے پاس اپنے گھر میں آئیں اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (سیدہ حفصہ دینا کے گھر میں )سیده مار یہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ وظیفہ زوجیت ادا کیا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہ کوفرمایا تم یہ بات عائشہ رضی اللہ عنہ کو نہ بتانا میں تمہیں خوشخبری دوں گا وہ یہ کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد تمہار والد حکمران بنے گا جب میں مر جاؤں گا سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہ گئیں اور انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں بتادیا کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دیکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ ماریہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ وظیفہ زوجیت ادا کیا ہے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ کو بھی بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں یہ بات بتائی ہے کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد حکمران بنیں گے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے بعد حکمران بنیں گے تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کہا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ بات کس نے بتائی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: مجھے علم رکھنے والی اور خبر رکھنے والی ذات نے یہ بات بتائی ہے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ نے کہا میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف اس وقت تک نہیں دیکھوں گی جب تک کہ ماریہ کو( اپنے اوپر )حرام قرارنہیں دیتے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں حرام قرار دیدیا تو الله تعالی نے یہ آیت نازل کی: اے نبی تم اس چیز کو کیوں حرام قرار دیتے ہو جو الله تعالی نے تمہارے لئے حلال قرار دی ہے۔یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر و بجلی ہے اور وہ ضعیف ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قراردیا ہے ایک راوی ضحاک بن مزاحم ہے اس نے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔
دَخَلَتْ حَفْصَةُ عَلَى النَّبِيِّ فِي بَيْتِهَا وَهُوَ يَطَأُ مَارِيَةَ ← ابْنِ عَبَّاسٍ: فِي قَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ:
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Succession] › [Chapter of the four caliphs] · Hadith 8919
