مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْخِلَافَةِ] ‹ [بَابُ لُزُومِ الْجَمَاعَةِ وَطَاعَةُ الْأَئِمَّةِ وَالنَّهْيِ عَنْ قِتَالِهِمْ] · حديث 9111
9111 - وَعَنْ بِشْرِ بْنِ حَرْبٍ «أَنَّ ابْنَ عُمَرَ أَتَى أَبَا سَعِيدٍ فَقَالَ: يَا أَبَا سَعِيدٍ أَلَمْ أُخْبَرْ أَنَّكَ بَايَعْتَ أَمِيرَيْنِ قَبْلَ أَنْ تَجْتَمِعَ النَّاسُ عَلَى أَمِيرٍ وَاحِدٍ؟ قَالَ: نَعَمْ بَايَعْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ فَجَاءَ أَهْلُ الشَّامِ فَسَاقُونِي إِلَى حُبَيْشِ بْنِ دُلْجَةَ فَبَايَعْتُهُ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: إِيَّاهَا كُنْتُ أَخَافُ، (إِيَّاهَا كُنْتُ أَخَافُ وَمَدَّ بِهَا حَمَّادٌ صَوْتَهُ) قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَلَمْ تَسْمَعْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " مَنِ اسْتَطَاعَ أَنْ لَا يَنَامَ يَوْمًا وَلَا يُصْبِحَ صَبَاحًا وَلَا يُمْسِيَ مَسَاءً إِلَّا وَعَلَيْهِ أَمِيرٌ ". قَالَ: نَعَمْ، وَلَكِنِّي أَكْرَهُ أَنْ أُبَايِعَ أَمِيرَيْنِ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَجْتَمِعَ النَّاسُ عَلَى أَمِيرٍ وَاحِدٍ». رَوَاهُ أَحْمَدُ. وَبِشْرُ بْنُ حَرْبٍ ضَعِيفٌ.
بشر بن حرب بیان کرتے ہیں: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ : حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور بولے اے ابوسعید! مجھے یہ بات بتائی گئی ہے کہ آپ نے لوگوں کے کسی ایک امیر پر اکٹھا ہونے سے پہلے ہی دوامیروں کی بیعت کر لی ہے۔ انہوں نے فرمایا: جی ہاں! میں نے پہلے ابن زبیر کی بیعت کی تھی پھر اہل شام آئے اور مجھے ہانک کر جبش بن دلجہ کے پاس لے گئے تو میں نے اس کی بھی بیعت کر لی تو حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے اس بات کا اندیشہ تھا مجھے اس بات کا اندیشہ تھا دوسری مرتبہ میں حماد نے بلند آواز کر کے یہ بات نقل کی حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے ابوعبدالرحمن کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا ہے:جو شخص یہ استطاعت رکھتا ہوکہ وہ دن کے وقت سوئے اور ایسی حالت میں صبح نہ کرے یا شام نہ کرے مگر یہ کہ کوئی اس پر امیر ہونا چاہئے۔حضرت عبد الله بن عمر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں ! لیکن میں اس بات کو ناپسند کرتا ہوں کہ کسی ایک امیر پرلوگوں کے اکٹھا ہونے سے پہلے میں دو امیروں کی بیعت کرلوں۔یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے۔ بشر بن حرب نامی راوی ضعیف ہے۔
بِشْرِ بْنِ حَرْبٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Succession] › [Chapter of the necessity of the congregation and obedience to the imams and forbidding their fighting] · Hadith 9111
