مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْخِلَافَةِ] ‹ [بَابُ الْخُلَفَاءِ الْأَرْبَعَةِ] · حديث 8907
8907 - عَنْ عَلِيٍّ أَنَّهُ قَالَ يَوْمَ الْجُمَلِ: «إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يَعْهَدْ إِلَيْنَا عَهْدًا نَأْخُذُ بِهِ فِي إِمَارَةٍ، وَلَكِنَّهُ شَيْءٌ رَأَيْنَاهُ مِنْ قِبَلِ أَنْفُسِنَا، ثُمَّ اسْتُخْلِفَ أَبُو بَكْرٍ - رَحْمَةُ اللَّهِ - عَلَى أَبِي بَكْرٍ فَأَقَامَ وَاسْتَقَامَ، ثُمَّ اسْتُخْلِفَ عُمَرَ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَى عُمَرَ فَأَقَامَ وَاسْتَقَامَ حَتَّى ضَرَبَ الدِّينُ بِجُرَّانِهِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ جنگ جمل کے موقع پر انہوں نے یہ ارشاد فرمایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہم سے حکومت کے بارے میں کوئی ایسا عہد نہیں لیا تھا جسے ہم اختیار کریں بلکہ یہ ایک ایسی چیز ہے جو ہماری اپنی رائے تھی (نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے وصال کے بعد حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ مقرر کیا گیا الله تعالی حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ پر رحم کرے تو انہوں نے (احکام کو) قائم کیا اور وہ سیدھے رہے پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ مقرر کیا گیا انہوں نے (احکام کو) قائم کیا اور سیدھے رہے یہاں تک کہ دین مضبوط ہو گیا۔یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔
يَوْمَ الْجَمَلِ ← عَلِیٍّ اَنَّہٗ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Succession] › [Chapter of the four caliphs] · Hadith 8907
