مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ] ‹ بَابٌ فِيمَنْ نَذَرَ نَذْرًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ ثُمَّ أَسْلَمَ] · حديث 6979
6979 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ «أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ اسْتَفْتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي نَذْرٍ كَانَ عَلَى أُمِّهِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ مَاتَتْ قَبْلَ أَنْ تَقْضِيَهُ، فَأَمَرَهُ أَنْ يَقْضِيَهُ عَنْهَا». قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ: فِي الْجَاهِلِيَّةِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس نذر کے بارے میں حکم دریافت کیا، جو ان کی والدہ نے زمانہ جاہلیت میں مانی تھی ، اور پھر اس کو پورا کرنے سے پہلے اس خاتون کا انتقال ہوگیاتھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ ہدایت کی کہ وہ اس خاتون کی طرف سے اسے پورا کر دیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : میں یہ کہتا ہوں:) یہ روایت ’’صحیح ‘‘میں مذکور ہے تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں:’’زمانہ جاہلیت میں“۔ یہ روایت امام بزارنے نقل کی ہے، اور اس کے ر جال صحیح کے رجال ہیں۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The book of oaths and vows] › Chapter on those who make a vow in Jahiliyyah, then embrace Islam] · Hadith 6979
