مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ يَحْلِفُ يَمِينًا كَاذِبَةً يَقْتَطِعُ بِهَا مَالًا] · حديث 6907
6907 - وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ مَرْوَانَ قَالَ: اذْهَبُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَ هَذَيْنِ - لِسَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ وَأَرْوَى بِنْتِ أُوَيْسٍ - فَأَتَيْنَا سَعِيدَ بْنَ زَيْدٍ، فَقَالَ: أَتَرَوْنَ أَنِّي قَدِ انْتَقَصْتُ حَقَّهَا شَيْئًا؟ أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «مَنْ أَخَذَ شِبْرًا مِنَ الْأَرْضِ بِغَيْرِ حَقِّهِ طُوِّقَهُ مِنْ سَبْعِ أَرَضِينَ. وَمَنْ تَوَلَّى قَوْمًا بِغَيْرِ إِذْنِهِمْ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ. وَمَنِ اقْتَطَعَ مَالَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ بِيَمِينٍ فَلَا بَارَكَ اللَّهُ لَهُ فِيهِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِي الصَّحِيحِ مِنْهُ: «مَنِ اقْتَطَعَ شِبْرًا مِنَ الْأَرْضِ طُوِّقَهُ مِنْ سَبْعِ أَرَضِينَ»، رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَأَبُو يَعْلَى بِتَمَامِهِ.
ابوسلمہ بیان کرتے ہیں: مروان نے کہا تم لوگ جاؤ اور ان دو آدمیوں کے درمیان صلح کروادو، ان کی مرادحضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ اور عروی ٰ بنت اویس نامی خاتون تھیں ، راوی کہتے ہیں: ہم لوگ حضرت سعید بن زیدرضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انہوں نے فرمایا: کیا تم لوگ یہ سمجھتے ہو؟ کہ میں نے اس عورت کے حق میں کوئی کمی کی ہوگی؟میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے:’’جوشخص بالشت بھر زمین نا حق طور پر لے گا، اُسے سات زمینوں کا طوق پہنایا جائے گا، اور جو کسی قوم کی اجازت کے بغیر ان کی بجائے کسی اور کی طرف نسبت ولاء قائم کرے گا، اس پراللہ تعالیٰ کی لعنت ہوگی، اور جوشخص(جھوٹی)قسم کے ذریعے مسلمان شخص کا مال ہتھیائے گا، تو الله تعالیٰ اس شخص کے لئے اس مال میں برکت نہیں رکھے گا‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے،’’صحیح‘‘ میں اس کا یہ حصہ منقول ہے:’’جوشخص بالشت بھر زمین ہتھیائے گا، اُسے سات زمینوں کا طوق پہنایا جائے گا‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں یہ روایت امام بزارنے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور امام ابویعلیٰ نے مکمل روایت کے طور پرنقل کی ہے۔
أروى بنت أويس فأتينا سعيد بن زيد ← اذْهَبُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَ هَذَيْنِ لِسَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ ← أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ مَرْوَانَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The book of oaths and vows] › [A door in which he swears a false oath and deducts money for it] · Hadith 6907
