مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ فِي سَمَاعِ الْحَدِيثِ وَتَبْلِيغِهِ] · حديث 593
593 - وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: «سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ بِالْخَيْفِ، - خَيْفِ مِنًى -: " نَضَّرَ اللَّهُ عَبْدًا سَمِعَ مَقَالَتِي فَحَفِظَهَاوَوَعَاهَا وَبَلَّغَهَا مَنْ لَمْ يَسْمَعْهَا، فَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ لَا فِقْهَ لَهُ، وَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ إِلَى مَنْ هُوَ أَفْقَهُ مِنْهُ. ثَلَاثٌ لَا يُغِلُّ عَلَيْهِنَّ قَلْبُ مُؤْمِنٍ: إِخْلَاصُ الْعَمَلِ لِلَّهِ، وَالنَّصِيحَةُ لِأَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ، وَلُزُومُ جَمَاعَتِهِمْ ; فَإِنَّ دَعْوَتَهُمْ تُحِيطُ مِنْ وَرَائِهِمْ». قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَحْمَدُ، وَفِي إِسْنَادِهِ ابْنُ إِسْحَاقَ عَنِ الزُّهْرِيِّ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَلَهُ طَرِيقٌ عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ عَنِ الزُّهْرِيِّ، وَرِجَالُهَا مُوَثَّقُونَ.
حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : اپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خیف میں یعنی منیٰ کے خیف میں یہ بات ارشاد فرمائی: اللہ تعالیٰ اس شخص کو خوش رکھے جو میری گفتگو سن کر اسے یاد اور محفوظ رکھے اور پھر وہ بات اس شخص تک پہنچا دے جس نے اسے نہیں سنا تھا، بعض اوقات کوئی بات سیکھنے والا شخص عالم نہیں ہوتا اور بعض اوقات کوئی بات سیکھنے والا شخص وہ بات اس شخص تک منتقل کر دیتا ہے جو اسے سے بڑا عالم ہوتا ہے ، تین چیزیں ایسی ہیں جن کے بارے میں مومن کا دل کھوٹ کا شکار نہیں ہوتا ہے ، عمل کا اللہ تعالیٰ کیلئے خالص ہونا، مسلمان حکمرانوں کی خیر خواہی اور مسلمانوں کی جماعت کیے ساتھ رہنا کیونکہ ان کی دعا غیر موجود افراد تک محیط ہوتی ہے "۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور امام احمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں یہ مذکور ہے : اسے ابن اسحاق نے زہری سے روایت کیا ہے ، اور وہ تدلیس کرنے والا شخص ہے ایک اور سند کے ساتھ یہ صالح بن کیسان کے حوالے سے زہری سے منقول ہے اس روایت کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔
جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Chapter in hearing and communicating hadeeth] · Hadith 593
