مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ فِي سَمَاعِ الْحَدِيثِ وَتَبْلِيغِهِ] · حديث 581
581 - عَنْ ثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «تَسْمَعُونَ وَيُسْمَعُ مِنْكُمْ، وَيُسْمَعُ مِمَّنْ يَسْمَعُ مِنْكُمْ "، ثُمَّ قَالَ: " يَكُونُ بَعْدَ ذَلِكَ قَوْمٌ يَشْهَدُونَ قَبْلَ أَنْ يُسْتَشْهَدُوا» ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي لَيْلَى لَمْ يَسْمَعْ مِنْ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ.
حضرت ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : " تم لوگ ( مجھ سے علمی باتیں ) سنو ! تم سے بھی سنا جائے گا ، جنہوں نے تم سے سنا ہوگا، ان سے بھی سنا جائے گا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس کے بعد ایسے لوگ آئیں گے جو گواہی دین گے اس سے پہلے کہ ان سے گواہی مانگی جائے " ۔ یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ نامی راوی نے حضرت ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔
ثابت بن قيس بن شماس
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Chapter in hearing and communicating hadeeth] · Hadith 581
