مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ اللِّبَاسِ] ‹ [بَابُ إِظْهَارِ النِّعَمِ وَاللِّبَاسِ الْحَسَنِ] · حديث 8587
8587 - وَعَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ «أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَشْعَثَ أَغْبَرَ فِي هَيْئَةِ أَعْرَابِيٍّ، فَقَالَ لَهُ: " مَا لَكَ مِنَ الْمَالِ؟ " فَقَالَ: مِنْ كُلِّ الْمَالِ قَدْ آتَانِي اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - فَقَالَ: " إِذَا أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَى الْعَبْدِ نِعْمَةً أَحَبَّ أَنْ تُرَى عَلَيْهِ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابو احوص اپنے والد کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآل وسلم کی خدمت میں ایک دیہاتی کے حلیے میں بکھرے ہوئے غبار آلود بالوں کے ساتھ حاضر ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآل وسلم نے دریافت کیا : کیا تمہارے پاس مال ہے؟ انہوں نے عرض کی : ہر قسم کا مال اللہ تعالی نے مجھے عطا کیا ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآل وسلم نے ارشاد فرمایا :"جب اللہ تعالی بندے کو نعمت عطا کرتا ہے ، تو وہ اس بات کو پسند کرتا ہے کہ وہ نعمت اس پر نظر بھی آئے"۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
مِنْ كُلِّ الْمَالِ قَدْ آتَانِي اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ ← لَهُ: مَا لَكَ مِنَ الْمَالِ؟ ← أَبِيهِ أَنَّهُ «أَتَى النَّبِيَّ أَشْعَثَ أَغْبَرَ فِي هَيْئَةِ أَعْرَابِيٍّ، ← أَبِي الْأَحْوَصِ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Dressing Book] › [Chapter of displaying grace and fine clothing] · Hadith 8587
